سوال (6077)
“قرض میں ٹال مٹول ظلم میں شامل ہے” کیا یہ روایت صحیح ہے؟
جواب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ” [صحيح البخاري: 2287]
«مال دار آدمی کا ٹال مٹول کرنا ظلم ہے»
دوسری حدیث میں آتا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے۔
“الظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ القِيَامَةِ” [صحيح البخاري: 2447]
«ظلم قیامت کے اندھیروں میں سے ایک اندھیرا ہے»
اس حالت میں فوت ہوگیا ہے تو اس کی نیکیاں ضائع ہو جائیں گی، کسی کا مال کھانا، یا کسی کو مارنا وغیرہ۔
ان کی وجہ سے نیکیاں برباد ہو جائیں گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




