سوال (3872)

روزے کی حالت میں ڈاکٹر سے داڑھ میں کام کروانا؟ کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

معاملہ مشکوک ہو جاتا ہے، ضروری نہیں کہ سارے کام ڈاکٹر سے روزے کی حالت میں کیے جائیں، افطاری کے بعد کچھ کام کروائے جا سکتے ہیں، ڈاکٹر پانی بھی ڈالے گا، ڈاکٹر اسپرے بھی کرے گا، لا محالہ کوئی بھی قطرہ معدے تک پہنچ جائے، اگر ایسا ہوگا تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ