سوال (3986)
جس کے گھر میں کھانے کا سامان موجود ہو لیکن باقی ضروریات سے محروم ہے، اسے صدقہ الفطر دینا کیسا ہے؟
جواب
ضروریات کے نام پر لوگوں نے خواہشات کا دروازہ کھولا ہوا ہے، کھانا پورا ہے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے، باقی من حیث المجموعہ کوئی قیمت نکال کر ازخود اس کو دیتا ہے تو ٹھیک ہے، باقی اس کو بنیاد بنانا کہ وہ چیز ہے، وہ چیز نہیں ہے، بہت ساری چیزوں کے بغیر گذارا ہوتا تھا، ہو بھی رہا ہے، بس لوگوں کو درس دینا چاہیے کہ خودداری بھی کوئی چیز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ