سوال (3853)

رمضان المبارک میں طاق راتوں کو شب قدر کی رات کو تلاش کرتے ہیں، کیا اس میں سحری تک جاگنا ہوتا ہے یا رات کا کچھ دیر قیام بھی کیا جا سکتا ہے؟

جواب

جتنی محنت کریں گے، اس قدر اجر میں اضافہ ہوگا، البتہ رات کا کچھ حصہ بھی پالیا ہے، تو شب قدر حاصل ہو جائے گی۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ:

“سَلٰمٌ هِىَ حَتّٰى مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ” [سورة القدر : 5]

«وہ را ت فجر طلوع ہونے تک سراسر سلامتی ہے»

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ