سوال (2260)

اسلام علیکم محترم تکبیر اولی کہنے کے کتنے طریقے ہیں؟ ایک بندہ پہلے اللہ اکبر کہتا ہے پھر ہاتھ باندھتا ہے، اور ایک بندہ پہلے ہاتھ باندھتا ہے، پھر اللہ اکبر کہتا ہے کیا یہ طریقہ درست ہے؟

جواب

’’اسلام علیکم’’ ’’ اسلام و علیکم’’ ’’ السلام و علیکم’’
تینوں طرح لکھنا درست نہیں ہے۔ اور یہ شاید رومن کتابت سے جنم لینے والی غلطی ہے۔ خلقِ خدا سے گزارش ہے کہ اس پر توجہ دیں، اب تقریبا سب موبائلوں میں اردو رسم الخط آگیا ہے۔ برائے مہربانی درست طریقے سے ’’السلام علیکم’’ لکھا کریں۔
کیسی عجیب بات ہے کہ یہ غلطی درست ہونے کی بجائے عامۃ الناس سے آگے بڑھ کر پڑھے لکھے طبقے میں بھی سرایت کر رہی ہے۔۔۔!!
کہنے کو یہ چھوٹی سی غلطی ہے، لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنی اقدار سے کس قدر دور ہورہے ہیں کہ جو لفظ ہر مسلمان نے ہر دفعہ بولنا، لکھنا ہوتا ہے، اسی کے درست ہجے تک معلوم نہیں ہیں. اللہ رحم کرے۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ

سلام کے حوالے سے شیخ خضر حیات حفظہ اللہ نے اصلاح کردی ہے ، باقی تکبیر اولی کے حوالے سے سوال میں مذکور دونوں طریقے درست ہیں۔

فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ