سوال 7797

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا عقیقہ سات دن کے اندر اندر کر سکتا ہے یا ساتویں دن ہی کرنا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمة الله و برکاته عقیقہ ساتویں دن کرنا سنت ہے
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ہر لڑکا اپنے عقیقہ کے بدلے گروی ہے، ساتویں روز اس کی طرف سے ذبح کیا جائے، اس کا سر منڈایا جائے اور اس کا نام رکھا جائے
(سنن ابی داؤد حدیث نمبر : 2838)
ساتویں دن سے پہلے عقیقہ کرنا خلاف سنت ہے، اس کی کوئی دلیل نہیں، حتیٰ کہ امام ابن حزم رحمہ اللہ نے یہاں تک لکھا ہے

ولا تجزيء قبل يوم السابع أصلا

ساتویں دن سے پہلے عقیقہ قطعاً کفایت نہیں کرے گا۔
(المحلي لابن حزم: 240/6)
یہی بات علامہ صنعانی رحمہ اللہ نے بھی لکھی ہے
(سبل السلام: 181/4)
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ