تعارفِ فُضلاء جامعہ سلفیه فیصل آباد 2024ء
اس سال جامعہ سلفیه فیصل آباد سے 69 طلبہ فارغ التحصیل ہوئے ہیں
ہماراجامعہ سلفیہ میں تعلیمی سلسلہ کاآغاز 8جولائی2017ءکو ہوا تھا اور اختتام 16فروری 2024ءکو ہوا۔
●سات سال کی طویل مدت باد صبا کے ایک جھونکے کی طرح گزر گئی،حیات مستعار کا یہ سنہری دور اپنے اختتام کو تو پہنچ گیا لیکن عشرت رفتہ کی خوشگوار یادیں دامن دل کو کھینچ رہی ہیں اور ہمارے عزم سفر کو متزلزل کررہی ہیں،لیکن جدائی کایہ موڑواپسی کے ساری امیدوں پر پانی پھیر کرکہتا ہے
إذا زرت أرضاً بعد طول اجتنابها —–
فقدت صديقي والبلاد كما هي
●آج ہم جو کچھ بھی ہیں وہ مادر علمی کے طفیل ہیں،جامعہ میں ہمارے فکر وفن کو سنوارا گیا ہے،ہماری نوک پلک درست کی گئی ہے،علم وفن کی متاع گرانبہا سے ہمیں مالامال کیاگیا ہے،جامعہ نے ہمارے کشت دل کی آبیاری کی ہے،جامعہ کی علمی آب وہوا کےلمس تازہ نے دل ودماغ کو حیات نو بخشی ہے۔علم کےبحر ناپید کنارے میں ہمارے سفینہ حیات کو عازم سفر کیا ہے۔
●آج ہم جامعہ کے اپنے ہم مشرب وہم پیالہ ساتھیوں سے بھی جدا ہورہے ہیں،ہم جامعہ کے درو دیوار کے سائے میں ایک خاندان کی طرح تھے،ایک فیملی جیسے تھے،ہم ایک ساتھ پڑھتےایک ساتھ کھیلتے،ایک ساتھ کھاتے ایک ساتھ گھومتے، ایام گزشتہ کے ایک ایک حسین ودلکش نظارے ہماری نگاہوں کے سامنے جھلملارہے ہیں،
●اللہ تعالٰی کے فضل وکرم سے
اوروالدین کا اس کے بعد اپنے مشفق ومحترم اساتذہ کرام کے حد درجہ ممنون ہیں،انھوں نے ہمیں علم وفن تحقیق ودانش کی روشن جہات سے روشناس کیا،زمانے کے نشیب وفراز سے آگاہ کیا،کتاب وسنت کے جواہر پاروں سے بہرہ مند کیا۔ہمارے دل ودماغ کو علم وفن اور دین وایمان کی تابشوں سے منور کیا،مدرسے کی زندگی میں ،خوشی وغم میں ہمارے ماں باپ کی جگہ ہم پر شفقتوں کا سایہ دراز رکھا۔انکے خلوص اور انکی محبتوں کی گھنی چھاؤں نے کبھی ہمیں گھر سے دوری کا احساس نہیں ہونے دیا،
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہماری مادرعلمی کو ہمیشہ آباد رکھے حاسدین کے حسد اور نظر بد سے اسےمحفوظ رکھے اور دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطافرمائے آمین۔
اب میں اس شعر کے ساتھ بات کا اختتام کرنا چاہتا ہوں!
الوداع کیسے کہوں کہنا کسے منظور ہے
پھر بھی کہنا پڑ رہا ہے دل میرا مجبور ہے
● اس تحریر میں اس سال جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فارغ التحصیل ہونے والے فاضلین کا مختصر تعارف درج ذیل ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ ایک علمی مقالہ بھی لکھا ہے اس کا بھی تعارف پیش کیا گیا ہے۔
تعارف فُضلاء جامعہ سلفیہ فیصل آباد ومقالہ جات2024ء
(1)حافظ امجد ربانی بن لیاقت علی
(علاقہ)ڈاکخانہ سندر تحصیل رائیونڈ ضلع لاہور
(مقالہ) زوال علم کے اسباب اور ان کا سدباب
(2)محمد مزمل ندیم بن خادم حسین
(علاقہ) ملاں پور ضلع فیصل آباد
(مقالہ) سورة یاسین کے اہم مضامین کی تفسیر۔تفسیر ابن کثیر کی روشنی میں
(3)محمد زبير حنيف بن محمد حنیف
(علاقہ) ضلع چنیوٹ
(مقالہ)مکارم اخلاق ورذائل اخلاق
(4)طلحه زبير بن محمد زبیر
(علاقہ) ماڈل ٹاٶن رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ
(مقالہ)مغربی معاشرے میں الحاد کی وجوہات اور مسلمانوں پر اس کے اثرات ۔۔۔
(5)مدثر خالد بن عبدالخالد
(علاقہ)عمر کوٹ صوبہ سندھ
(مقالہ) تکریم انسانیت اسلام اور دیگر مذاہب میں تقابل جائزہ
(6)محمد انس بن محمد امین
(علاقہ) پینسرہ ضلع فیصل آباد
(مقالہ) نبی کریمﷺ کی پیشن گوئیاں
(7)محمد شاه زیب بن محمد سلیم
(علاقہ)عمر کوٹ صوبہ سندھ
(مقالہ)ابتلاءات مصطفٰیﷺ
(8)محمد احسن اقبال بن محمد اقبال
(علاقہ)تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد
(مقالہ) پنجاب میں دعوتی سرگرمیاں میں خواتین کا کردار
(9)منصب منشاء بن محمد منشاء شاه
(علاقہ) تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ
(مقالہ) صحیحین کی تفسیری روایات کا تقابلی جائزہ
(10)محمد عاطف بن محمد يونس
(علاقہ) ماموں کانجن تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد
(مقالہ) اسلامی تعلیمات کی روشنی انسانی معاشرے میں برداشت اور عدم برداشت
(11)زين العابدين بن افتخار
(علاقہ) ضلع قصور
(مقالہ)کنزالتعریفات {تحقیق وتدوین}
(12)محمد ابوبكر بن محمد اقبال
(علاقہ) ضلع وہاڑی
(مقالہ) متن وترجمہ تاریخ ادب العربی{مقدمہ وباب اول}
(13)حافظ مرتضى بن مشتاق احمد
(علاقہ)تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن
(مقالہ) چھ کبائر گناہ اس کے اثرات اور نقصانات
(14)محمد زبیر بن عبد الجبار
(علاقہ) کوٹ حسین ضلع شیخوپورہ
(مقالہ) اسلامی آداب معاشرت صحیح احادیث کی روشنی میں
(15)حفيظ الرحمن بن محمد خليل
(علاقہ) چک نمبر: 105 تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال
(مقالہ) فرض اور نوافل روزوں کے فقہی مسائل و احکام
(16)محمد طلحہ سلیم بن محمد سليم
(علاقہ) ٹبہ سلطان پورہ ضلع وہاڑی
(مقالہ) حلال و حرام کے متعلق قرآنی آیات و احادیث کی تشریح و توضیح
(17)مرزا محمد اویس بن مرزا اخلاق احمد
(علاقہ) علامہ اقبال کالونی ضلع فیصل آباد
(مقالہ) حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا پر جھوٹے الزامات و شبہات اور ان کا رد
(18)محمد اویس بن محمد صديق
(علاقہ)پنڈوری تحصیل و ضلع فیصل آباد
(مقالہ) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی دعوت پر اولین صحابہ کرام رضوان اللہ کا تعارف
(19)عبد القادر بن عبد الخبير
(علاقہ) ضلع ملتان
(مقالہ)وترجمہ تاریخ ادب العربی{باب دوم }
( 20)عثمان الله مدنی بن رحمت الله
(مقالہ)حجاب کی شرعی حیثیت ، فقہاء کا اختلاف،معترضین کے جوابات
(علاقہ)حسن ٹاؤن سٹی حافظ آباد
(21)احسان الهی بن حافظ محمد يوسف
(علاقہ) چک نمبر 53 گ ب منصورپور ڈھیسیاں تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد
(مقالہ)حدوداللہ پر کیے گئے اعتراضات اور ان کا تحقیقی جائزہ
(22)عمیر ارشدبن محمد ارشد
(علاقہ) تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد
(مقالہ) 1857ءکی جنگ آزادی میں رائے احمد خاں کھرل کا کردار
(23)حافظ على عباس بن محمد عباس شاکر
(علاقہ) نعمت کالونی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد
(مقالہ) صراط مستقیم کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں
(24) قاضی انیب الرحمن بن محبوب حسن
(علاقہ) ضلع بہاولپور
(مقالہ) محاضرات: الشیخ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ{تدوین و تحقیق}
(25)حافظ زین ندیم بن محمد ندیم
(علاقہ) ضلع فیصل آباد
(مقالہ) تعارف خط وخطاطین
(26) حافظ عبدالله ارشاد بن ارشاد احمد دین
(علاقہ) ملک پورہ ضلع فیصل آباد
(مقالہ) تفسیر سورۃ النمل و تقابل بین تفسیر القرآن۔وتدبر القرآن
(27)محمد اسد الله بن محمد عرفان
(علاقہ) ضلع فیصل آباد
(مقالہ) احادیث “لیس منا” جمع و تخریج وداسة
(28) محمد عبدالله بن محمد طيب عزيز
(علاقہ) احمد آباد ضلع فیصل آباد
(مقالہ)سورة العصر کی روشنی ميں کامیاب زندگی و طریقہ کار
(29)حافظ عبدالمعيز بن محمد آصف شهزاد
(علاقہ)ضلع فیصل آباد
(مقالہ) قرأة الإمام ابن کثیر مکی بروایة امام بزی وقنبل اور قرأت پر اعتراضات کا علمی جائزہ
(30)حافظ عبد الرحمن بن محمد طارق
(علاقہ) ناظم آباد ضلع فیصل آباد
(مقالہ) تربیت اولاد میں گھریلو ماحول کے اثرات اور معاشرے کی ذمہ داری
(31)حمزه سعيدبن محمد سعید انور
(علاقہ) سرگودھا روڈ ضلع فیصل آباد
(مقالہ) اسلام کا نظام سیاست اور موجودہ نظام
(32)محمد مزمل بن افضل
(علاقہ) سمانہ ضلع فیصل آباد
(مقالہ) غیر مسلموں کو دعوت دینے کا طریقہ
(33) محمد ابوانس بن بشير احمد
(علاقہ) محلہ توحید نگر تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد
(مقالہ) توحید اور ان کے دنیا پر اثرات
(34)محمد كعب بن منیر احمد
( علاقہ)تحصیل شکر گڑھ ضلع نارووال
(مقالہ) اربعین احادیث قدسیہ میں بیان ہونے والے احکامات
(35)امیر حمزه بن محمد ارشد
(علاقہ) ضلع لیہ
(مقالہ) مستشرقین کے سیرت النبی پر اعتراضات کا جائزہ
(36)ابوسفيان بن جہانگیر عالم
(علاقہ) تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد
(مقالہ) علم سحر کی حقیقت اور اسکا شرعی علاج
(37)محمد عظیم بن عبدالستار
(علاقہ) فتح محمد کلاں کنگن پور ضلع قصور
(مقالہ)سات معروف مسلمان اطباء کے حالات و واقعات
(38)عمرفاروق بن صابر على
(علاقہ)نواں پنڈورکاں ضلع شیخوپورہ
(مقالہ) تفسیر سورۃ یونس تفسیر ابن کثیر کی روشنی میں
(39)محمد سفيان بن محمد حنيف
(علاقہ) ضلع میاں چنوں
(مقالہ)مزارات کی تعمیر اور اس میں جاری ہونے والے بدعات و خرافات کا تنقیدی جائزہ
(40)ثناء الرحمن بن عبد الغفار
(علاقہ) بونگہ بلوچاں پھول نگر ضلع قصور
(مقالہ) بنو عباس کے آخری آٹھ خلفاء اور ان کا عروج وزوال
(41)محمد طلحہ بن محمد اکرم
(علاقہ) ضلع لیہ
(مقالہ) سید نا عمر بن عبدالعزیز کی محکمانہ اصلاحات کا مکمل جائزہ
(42) صفى اللہ طارق بن طارق محمود
(علاقہ) تحصیل چوبارہ ضلع لیہ
(مقالہ) الخیر الکثیر فی مضامین سورة یوسف فی ضوء تفسیر ابن کثیر
(43)عبدالعليم بن محمد فاضل
( علاقہ) گاؤں مان ضلع گوجرانوالہ
(مقالہ)تلخیص و ترجمہ کتاب “البلاغةالواضحة ”
(44)خبيب اطهر بن عبد الغفار
(علاقہ) ہجویری ٹاؤن ضلع فیصل آباد
(مقالہ) خطبات قاری المقری نوید الحسن لکھوی رحمہ اللہ
(45)محمد کامران بن محمد سعيد (علاقہ )ضلع فیصل آباد
(مقالہ)برّصغیر کی سپہ سالار شخصیات
(46)عبد الرحمن بن عبد الغفار
(علاقہ) غلام محمد آباد ضلع فیصل آباد
(مقالہ) قرآن اینڈ سائنس
(47)ابوبکر بن حافظ محمد عارف
(علاقہ) محلہ سلطان پورہ گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
(مقالہ)صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین معیار حق ہیں؟ قرآن و سنت سے ثابت کیجئے۔۔۔
(48)رانا عکاشہ عتیق خاں بن رانا عتیق خاں پسروری
(علاقہ)پسرور ضلع سیالکوٹ
(مقالہ) اسلام اور سیر و سیاحت
(49)ثمامہ يوسف بن محمد يوسف
(علاقہ) تحصیل رینالہ خورد وضلع اوکاڑہ
( مقالہ)نبی کریمﷺکی پسند اورنا پسند
(50)محمد وقار بن محمد مظهر
(علاقہ) نواں لاہور تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
(مقالہ) اسلام میں لباس کی شرعی حیثیت
(51)محمد علی جاوید بن خالد جاوید
(علاقہ) فرید ٹاؤن جڑانوالہ روڈ ضلع فیصل آباد
(مقالہ) انسانی ارتقاء{ازل تاابد }
(52)حسنين اصغر بن محمد اصغر
(علاقہ) تحصیل عیسی خیل ضلع میانوالی
(مقالہ) انسانی حقوق اسلام اور مغربی تہذیب میں تقابل
(53)حافظ محمد عمران بن محمد افضل
(علاقہ)،تونسہ شریف
( مقالہ )ترجمه ,المنح العلیة فى بيان السنن اليومية
(54)ابو وقاص یزدانی بن عبد الرؤف عابد
(علاقہ)تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد
(مقالہ) تفسیر قرآن مجید میں انحراف کی صورتیں
(55)كشف سلفی بن امان الله خان
(علاقہ) ضلع خانیوال
(مقالہ) حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کے کارہائے نمایاں
(56)محمد عباس بن محمد الياس
(علاقہ) کوٹ حسین ضلع شیخوپورہ
(مقالہ) اہل بیت اطھار فضیلت مقام و مرتبہ اور معترضین
(57)نعمان رياض بن محمد ریاض
(علاقہ) تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال
(مقالہ) امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں عورت کا کردار
(58)محمد كليم الله بن محمد امین
(علاقہ) تحصیل شکرگڑھ ضلع نارووال
( مقالہ) سورۃ نور کے احکام و مسائل
(59)حافظ دانش نذیر بن نذیر احمد
(علاقہ)چوکی بازار منصورہ آباد فیصل آباد
(مقالہ) صحیح حدیث کی روشنی میں مناقب سیدناعلی رضی اللہ تعالی عنہ اور کارہائے نمایاں
(60)ضياء الرحمن بن عبد الجبار سلفى
(علاقہ) بورے والا ضلع وہاڑی
(مقالہ) برصغیر میں فتنہ انکارحدیث
(61)حکیم احمد اللہ شاد بن حکیم مولانا قاری شوکت علی شاد
(علاقہ)نعمت کالونی نمبر 2،گلی نمبر 8 ، جڑانوالہ روڈ فیصل آباد
(مقالہ)طب کے مختلف ادوار امراض اور انکا علاج
(62)شعيب على بن محمد صديق
(علاقہ) مدینہ ٹاؤن ضلع فیصل آباد
(مقالہ) قصص الانبیاء تفسیر ابن کثیر اور روح المعانی کی روشنی میں
(63)عبد السميع عاصم بن محمد منشاء
(علاقہ) ضلع قصور
(مقالہ) مواخات مدینہ اسباب اور فوائد
(64)محمد طلحه ارشاد بن محمد ارشاد حسین
(علاقہ)میاں چنوں ضلع خانیوال
(مقالہ)واقعہ معراج صحیح احادیث کی روشنی میں اور اس سے ملنے والے اسباق
(65)محمد یاسر بن عارف
(علاقہ) 73رب ٹبی کھرڑیانوالہ ضلع فیصل آباد
(مقالہ)صحابہ اکرام کی ایمانیات وعبادات اور اخلاقیات پر دلچسپ واقعات
(66)هشام بن محمد یسین
(علاقہ) سیووال ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
(مقالہ) صحیح البخاری کی متعارض روایات کا تحقیقی جائزہ
(67)عبد الوحيد بن محمد یسین
(علاقہ)فیروز وٹواں ضلع شیخوپورہ
(مقالہ)فیروز وٹواں کے علماء کی حالات زندگی
(68)محمد عامر بن غلام محمد
(علاقہ) جوہر کالونی حاجی آباد ضلع فیصل آباد
(مقالہ) سورة اخلاص کی روشنی میں توحید الوہیت، ربوبیت، اسماء صفات
(69)محمد روح الأمين مالديفي
(علاقہ)جمہوریت مالدیپ
(مقالہ)مصنوعی نظام تولید شريعت إسلامية کی روشنی میں
مرتب: حافظ امجد ربانی