سوال (2587)

والد کے انتقال کے بعد اگر ان کے گھر کو ورثاء فروخت نہیں کریں، بلکہ کرائے پر دے دیں اور جو بھائی مالی طور پر کمزور ہو تو مشاورت سے سارے بہن بھائی اس کو وہ کرایہ دے سکتے ہیں؟

جواب

جی ہاں ایسا کر سکتے ہیں، لیکن اس بات کا ضرور خیال رہے کہ کوئی وارث دوسرے وارثوں کی ملامت کے خوف سے ایسا نہ کرے، بلکہ سب دلی طور پر راضی ہوں تو یہ جائز ہے اور بقدر نیت کار ثواب بھی ہے، پھر سارے معاملات لکھت میں لے لئے جائیں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ