سوال (4233)
شیخ صاحب میرے والد کی وفات کو آٹھ سال ہوئے ہیں، میرے محلے دار نے خواب میں میرے والد کو دیکھا ہے کہ وہ لکڑی اٹھا کے جا رہے ہیں، مجھ سے جب محلے دار ملا تو کہنے لگا کہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے، اس کی تعبیر معلوم کروائی ہے تو یہ بتایا گیا ہے کہ آپ کے والد تکلیف میں ہے، اس لیے ان کی طرف سے صدقہ کریں، تو میں اپنے والد کے لیے دعائیں بھی کرتا ہوں، اس حوالے اس خواب کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے۔
جواب
مرحوم والد کے خاندان میں شاید اختلافات چل رہے ہیں، اتحاد و اتفاق کی کوشش کریں۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ