سوال

ایک بہن کا سوال ہے کہ  میاں بیوی نے 2005 میں حج تمتع کیا پہلے عمرہ کیا اور بال کاٹے اوراحرام اتار دیا، پھر حج کیا لیکن حج کے بعد نہ بیوی نے بال کاٹے اور نہ شوہر نے اب وہ کیا کریں؟ رہنمائی فرما دیں۔

جواب

الحمدلله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

معاملہ بڑا عجیب ہے کہ 2005 کو حج کیا،  لیکن اب سولہ سال کے بعد  مسئلہ پوچھنے کا خیال آیا ہے ۔ بہرصورت ان کا حج تو مکمل ہے،لیکن ان کا اختتام صحيح نہیں ہوا،کیونکہ  اس کے لیے بال کاٹنا ضروری ہوتا ہے۔اب انہیں اتنا زیادہ عرصہ ہوگیا ہے، لیکن اب اس کے علاوہ کوئی حل نہیں کہ وہ دونوں میاں بیوی حج کی نیت سے بال کاٹ لیں۔اور اس كے بعد مکہ مکرمہ میں کسی جاننے والے کو فون کر دیں، کہ وہ  دونوں کی طرف سے  ایک   ایک بکری  یا بکرا دم دے دیں، یعنی   ذبح کردیں۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ  (رئیس اللجنۃ)

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الرؤف بن  عبد الحنان حفظہ اللہ