سوال
ہمارے محلے میں مسجد ہے ،مسجد کا ایک کنارہ روڈ کی طرف تھوڑا سا باہر ہے، اگر وہ تھوڑا گرینڈ کرکے برابر ہوجائے تو راستے میں آسانی بن جائے گی۔ کچھ بزرگ لوگ ہیں جو بائیک پر بھی نہیں جاسکتے ہیں کافی مشکل ہوتی ہے۔بالخصوص اگر کوئی بیمار ہو جائے یا ایمرجنسی بن جائے تو گاڑی تک نہیں گزر سکتی۔ تو آپ کیا کہتے ہیں، دلائل کے ساتھ وضاحت کر دیں تاکہ جو بھائی نالاں ہو رہے ہیں، انکو قرآن و حدیث کے مطابق آگاہی مل جائے ۔جزاکم اللہ خیرا سوال کنندہ :ملک برکات احمد راشد چکوال
جواب
الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!
مسجد کو اس کی جگہ سے ہٹانا، یا اس کے بعض حصے کو کسی اور استعمال میں لانا، یہ تو جائز نہیں ہے۔ البتہ مسجد تعمیر کرتے وقت کوئی کنارہ غلطی سے تھوڑا سا باہر رہ گیا ہو، یا پھر ویسےہی مصلحتِ عامہ کی خاطر راستہ ہموار کرنے کے لیے اسے گرینڈ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ آپ پر کو ئی گناہ نہیں ہوگا۔
ان شاء اللہ
مفتیانِ کرام
فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرؤف سندھو حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو محمد إدریس اثری حفظہ اللہ