سوال

اسلام میں چار شادیوں کی گنجائش ہے۔  میری ایک شادی ہوئی ہے،اور دوسری کرنا چاہتا ہوں۔لیکن میری پہلی بیوی اتنی خطرناک ہے ،کہ اگر میں دوسری شادی کروں تو ہوسکتا ہے ،کہ مجھے شوٹ (قتل)  کردے۔ میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اسلام میں جب چار شادیوں کی گنجائش ہے ،تو میری بیوی کے منع کرنے کے باوجود اگر میں شادی کروں اس پر وہ مجھے قتل کر دے، تو کیا یہ شہادت کی موت ہوگی؟

جواب

الحمدلله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

جب آپ کو علم ہے کہ آپ کی بیوی اتنی خطرناک ہے کہ دوسری شادی کرنے پر آپ کو قتل کر دے گی۔ تو اپنی جان  خطرے میں نہ  ڈالیں۔ اسلام میں چار شادیوں کی گنجائش  اور اجازت ہے، لیکن یہ فرض نہیں ہے۔ اس لیے یہ شہادت نہیں  بلکہ خود کشی کے مترادف ہے۔ لہذا آپ کے لیے مشورہ  ہے،کہ پہلی بیوی کے ساتھ  ہی خوش رہیں۔ اور  مزید کا خیال دل سے نکال کر، مطمئن ہوکر زندگی گزاریں۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرؤف  سندھو  حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو محمد إدریس اثری حفظہ اللہ