مجھے کوئی میرے بیٹے کے لیے اسلامی نام تلاش کردے!

یہ ایک مشہور فری لانسنگ ویب سائٹ کا سکرین شارٹ ہے، جہاں لوگ اپنے پراجیکٹس کے لیے مناسب لوگ تلاش کرنے کے لیے آتے ہیں!

May be an image of text
صرف نام تلاش کر کے دینے کے لیے اسے پانچ ڈالر خرچ کرنے پڑ رہے ہیں، جبکہ ہمارے ہاں سارا کچھ مولوی صاحب فری میں کر کے دینے کو تیار ہوتے ہیں!
یہ کوئی پاکستانی ہے، یقینا اس کا مسجد مدرسہ کے ساتھ کوئی لنک نہیں… ہوسکتا ہے اسی وجہ سے یہ نوبت آئی ہو، یہ بھي ہوسکتا ہے کہ ارد گرد کے علمائے کرام پر اعتماد نہ ہو!
حالانکہ یہ کنفرم ہے کہ جس طرح کا اچھا نام اسے کوئی فری لانسر بتائے گا، اس سے کئی درجے بہتر ان کے محلے میں موجود کوئی عالم دین بتا سکتا ہے!

جو لوگ کہتے ہیں کہ مولوی کیا کرتے ہیں؟؟ ان کی خواہش کے مطابق جب علماء اور مولوی واقعتا کچھ نہ کرنے پر آگئے، تو انہیں اپ ورک اور فائیور پر لگانا پڑے گا کہ ہمارے ابا جی مر رہے ہیں، برائے مہربانی کوئی انہیں آن لائن کلمہ پڑھا دے!!
اللہ نے ہمیں بیٹا دیا ہے، کوئی مولانا صاحب آن لائن ان کے کان میں اذان دے دیں!!
میں اپنی بیوی کو حلال کرنا چاہتا ہوں، دس ڈالر میں کون میری رہنمائی کرے گا؟
ہم حج، عمرہ کے لیے جا رہے ہیں، ہمیں ایک گائیڈ کی ضرورت ہے جو آن لائن ہمیں لمحہ بہ لمحہ رہنمائی کردے۔

یہاں میں بالخصوص نوجوان علمائے کرام اور طلبہ کو بھی پیغام دینا چاہوں گا کہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور مسجد، مدرسہ میں جگہ نہیں مل رہی، تو جدید پلیٹ فارمز پر اپنا نام اور پہچان بنائیں اور اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، یہاں بہت سارے لوگوں کو آپ کی ضرورت ہے۔ اور یہاں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ آپ کو پروفیشنلی لیا جائے گا، یہاں خیرات اور بخشیش کی بجائے بڑے اطمینان سے آپ اپنا حق خدمت وصول کرسکتے ہیں!!
آپ کے پاس سب صلاحیتیں ہیں، بس آپ کو اس ماحول کو سمجھنے کی اور اس کے لیے بنیادی سکلز پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ مثلا:
موبائل/ کمپیوٹر کا بنیادی استعمال
کمپوزنگ/ ڈیزائننگ کی بنیادی سی معلومات
انٹرنیٹ اور اس پر موجود مختلف پلیٹ فارمز سے متعلق آگاہی
اردو، عربی آپ کو آتی ہے، انگلش سمجھ بوجھ کی حد تک کافی ہے۔ جیسا کہ اس سکرین شارٹ سے اگر آپ کو اس تحریر کا مقصد سمجھ آرہا ہے، تو آپ اس میدان میں آسکتے ہیں۔ نہیں تو کچھ عرصے میں خود بخود ہی اس قابل ہو جائیں گے۔ ان شاءاللہ۔

مزید رہنمائی کے لیے آپ میری پروفائل پر موجود مختلف تحاریر پڑھ لیں، کافی حد تک گائیڈ لائن مل جائے گی. ان شاءاللہ

#خیال_خاطر