سوال 7595
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں
میاں بیوی جن کے 5 بچے بھی ہیں کے درمیان جھگڑا ہوا تو پہلی طلاق جنوری 2024 کو واقع ہوئی رجوع کر لیا گیا دوسری طلاق 25 مارچ 2025 کو واقع ہوئی پھر ستمبر 2025 کو بیوی کے بار بار اصرار پر شوہر نے بیوی کو یکمشت 3 طلاق لکھوا کر اشٹام پیپر پر روزانہ ایک ایک کر کے بھیجتا رہا یعنی پہلی طلاق 10 ستمبر کو دوسری 11 ستمبر کو تیسری 12 ستمبر کو بھیجی۔
سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح تمام طلاقیں واقع ہو چکی ہیں یا رجوع کی کوئی گنجائش موجود ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوسری کے بعد رجوع نہیں لکھا۔ تو ان کی صلح کی مہلت ستمبر تک ختم ہو چکی۔ لہذا دوسری کے بعد ہی اجنبی ہیں. ستمبر والی محنت ضائع ہے۔ اور اگر دوسری کے بعد رجوع ہوا لیکن سوال میں نہیں لکھا تو پھر ستمبر والی آخری ہے۔
طلاق بائن اب رجوع نہیں۔
البتہ حتی تنکح زوجا غیرہ کا آپشن ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
سائل: دوسری طلاق کے بعد رجوع نہیں کیا گیا؟
جواب: پھر ستمبر کی محنت ختم کیونکہ مارچ میں دوسری کے بعد مدت صلح ختم ہو گئی۔ اجنبی ہیں۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
سائل: بارک اللہ فیکم
تو کیا اب تجدید نکاح ممکن ہے؟
جواب: جی ہاں اب تجدید نکاح ممکن ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ




