سوال (12)

اسلامی نقطہ نظر سے یہ جملہ کیسا ہے ” ضروری نہیں کہ اعمال ہزاروں و لاکھوں ہوں بھلے کم ہوں لیکن خالص ہوں؟

جواب:

عمل میں دوام اور اعتدال مقصود ہوتا ہے ، اس لیے صحیح البخاری کی اس روایت کی رو سے یہ عبارت صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ کو وہ عمل پسند ہے جس میں دوام ہو عمل بھلے کم ہوں ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

وَأَنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ أَدْوَمُهَا وَإِنْ قَلَّ. [صحیح البخاری : 6464]

اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی کی جائے خواہ کم ہی کیوں نہ ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ