سوال 7760

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ شیخ محترم ایک طلاق کے بعد تین ماہ ہو جائیں اور مرد عورت سے رجوع نہیں کر رہا تو کیا عورت آگے نکاح کر سکتی ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ! جی ہاں، اگر اس کی عدت کے تین ماہ گزر چکے ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ عدت مکمل ہو چکی ہے تو وہ دوسرا نکاح کرنے کی مجاز ہے۔
البتہ قانونی اعتبار سے بھی معاملات دیکھ لیں کہ آیا اسے طلاق نامہ، یونین کونسل کی اجازت یا کسی اور قانونی کارروائی کی ضرورت تو نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ