سوال 7758
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا عورت کو لیکوریا ڈسچارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ! دیکھیے، ریح اور دیگر سیال مادے جو سبیل یا سبیلین سے خارج ہوں، وضو توڑ دیتے ہیں۔
ان کا حکم پیشاب کے قطروں جیسا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: جزاک اللّٰہ خیراً کثیرا اگر کپڑوں کو لیکوریا کا ڈسچارج لگ جائے تو کیا کپڑے بھی ناپاک ہوں گے؟ جواب: السلام علیکم جی ہاں اس کپڑے کو اتنے حصے کو دھونا پڑے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




