سوال (2229)
کیا آپ کی نظر میں کوئی ایسی حدیث گزری ہے کہ جس میں یہ حکم ہو کہ کھانا اندھیرے میں نہیں کھانا چاہیے، روشنی میں کھانا چاہیے۔
جواب
ایسی کوئی صحیح حدیث میرے علم میں نہیں ہے۔
ایک بے سند اور بے اصل روایت ہے، جس کا مضمون اس طرح ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مختلف وصیتیں فرمائیں جن میں ایک یہ بھی تھی:
“ولا تأكل في الظُّلمة”.
’ اندھیرے میں نہ کھاؤ‘۔
لیکن جیسا کہ عرض کیا کہ یہ بات کسی بھی صحیح اور معتبر سند سے ثابت نہیں ہے۔
لہذا اندھیرے میں شرعی طور پر کوئی ممانعت نہیں ہے، لیکن ویسے اگر کوئی بطور احتیاط اندھیرے میں نہیں کھاتا، تاکہ کھانے میں کوئی مضر اور نقصان دہ چیز نہ ہو، تو یہ احتیاط بھی جائز بلکہ مستحسن اور بہتر ہے۔ واللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ