سوال 7794

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کلمہ گو مشرک کا نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟
جس طرح آج کل ہر فیملی میں کچھ رشتہ دار موجود ہوتے ہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مشرک کوئی بھی ہو، بلا تخصیص اس کی نماز جنازہ پڑھنا حرام ہے۔

مَا كَانَ لِلنَّبِىِّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡاۤ اَنۡ يَّسۡتَغۡفِرُوۡا لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ وَ لَوۡ كَانُوۡۤا اُولِىۡ قُرۡبٰى مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمۡ اَنَّهُمۡ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ ۞ [التوبة: 113]

پیغمبر کو اور دوسرے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ مشرکین کے لئے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہی ہوں اس امر کے ظاہر ہوجانے کے بعد کہ یہ لوگ دوزخی ہیں۔
ہر مشرک پر جنت حرام ہے :

اِنَّهٗ مَنۡ يُّشۡرِكۡ بِاللّٰهِ فَقَدۡ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِ الۡجَـنَّةَ وَمَاۡوٰٮهُ النَّارُ‌ ؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ ۞ [المائدہ: 72]

یقینا جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کردی ہے، اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے اور گناہگاروں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ

جو کوئی عمدا بلا تاویل و جہالت کے شرک اکبر میں مبتلا ہے اس کی نماز جنازہ پڑنا گناہ اور حرام ہے ۔
اور جس کے متعلق کنفرم ہو جائے کہ وہ بلاشبہ شرک اکبر میں اپنے علم و شعور کے ساتھ مبتلا ہے اس کا معاملہ بہت واضح ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ