سوال (946)

عورت اپنے چہرے کے وہ بال جو غیر فطری اگ آتے ہیں کیا اتار سکتی ہے ؟

جواب

شيخ محمد بن صالح ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں “اگر تو بال غير عادى ہوں يعنى وہ ايسى جگہ ہوں جہاں عادتا بال نہيں ہوتے، مثلا عورت كى مونچھيں آ جائيں ، يا پھر اس كے رخسار پر بال اگ آئيں، تو انہيں اتارنے ميں كوئى حرج نہيں؛ كيونكہ يہ عادت كے خلاف ہيں، اور ان ميں عورت كى بدصورتى ہے.
[فتاوى المراۃ المسلمۃ : 2 / 536 – 537]
واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ