سوال (935)

کیا عورت عورتوں کی جماعت کروا سکتی ہے ؟ کیا عورت عورتوں کو جمعہ پڑھا سکتی ہے ؟

جواب

عورت عورتوں کو نماز پڑھا سکتی ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، لیکن جمعہ پڑھنے اور پڑھانے کے لحاظ سے مردوں کے ساتھ خاص ہے ، عورت کے صرف آنے کا جواز ہے ، لہذا عورت جمعہ نہیں پڑھا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جماعت کروا سکتی ہے ، سلف کے عمل سے ثابت ہے ، ایسی صورت میں عورتوں کے درمیان میں ہی کھڑی ہو گی مرد امام کی طرح آگے کھڑی نہیں ہوگی ، باقی جمعہ نہیں پڑھا سکتی ہے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ