سوال (832)

عورت کو جو حق مہر مؤجل ملتا ہے ، کیا وہ اپنے شوہر یا اپنے سسر کو واپس کرسکتی ہے ، اس میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے؟

جواب

ارشادِ باری تعالیٰ ہے :

“وَاٰ تُوا النِّسَآءَ صَدُقٰتِهِنَّ نِحۡلَةً‌ ؕ فَاِنۡ طِبۡنَ لَـكُمۡ عَنۡ شَىۡءٍ مِّنۡهُ نَفۡسًا فَكُلُوۡهُ هَنِيۡٓـئًـا مَّرِیۡٓـــٴًﺎ” [سورة النساء : 04]

«اور عورتوں کو ان کے مہر خوش دلی سے دو، پھر اگر وہ اس میں سے کوئی چیز تمھارے لیے چھوڑنے پر دل سے خوش ہو جائیں تو اسے کھالو، اس حال میں کہ مزے دار، خوشگوار ہے»
لہذا اگر کوئی خاتون بذات خود اپنا حق مہر معاف یا واپس کرنا چاہتی ہے تو یہ جائز ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ