سوال (2204)
تین سال پہلے کی بات ہے کہ ایک خاتون اس بات سے لا علم تھی کہ دو ماہ کے اسقاط حمل کے بعد جو خون ہوتا ہے اس میں نماز پڑھنی ہوتی ہے، انہوں نے نفاس کا خون سمجھ کر پندرہ دن نماز نہیں پڑھی، اب انہوں نے پوچھا کہ میرے علم میں تو یہ اب آیا ہے کہ اس دوران نماز پڑھنی تھی، اب ان نمازوں کا میں کیا کروں؟
جواب
شیخ الاسلام کے ہاں جہالت کی بناء پر چھوڑی گئی نمازوں کی قضاء نہیں ہے، البتہ جمہور علماء کرام قضاء کے قائل ہیں، شیخ الاسلام کی دلیل سیدنا عمار اور عمر رضی اللہ عنھما کا واقعہ تیمم والی روایت ہے۔
والله اعلم
فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ
ہمارے رجحان کے مطابق جمہور اہل علم کی رائے زیادہ احتیاط پر مبنی ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ