سوال (882)

بچوں پر روزہ کتنی عمر فرض ہوتا ہے ؟

جواب

روزہ فرض ہونے میں شریعت نے عمر کی قید نہیں لگائی ہے ، بلکہ جب بچہ بالغ و عاقل ہو جائے اس وقت اس پر روزہ اور شریعت کے باقی احکام فرض ہو جاتے ہیں مثلا نماز روزہ وغیرہ ، اس کے علاوہ اگر کم سن بچہ یا بچی روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہیں تو ان کو روزہ رکھوانا چاہیے تاکہ بلوغت کو پہنچنے تک وہ روزہ رکھنے کے عادی ہو جائیں ۔

فضیلۃ الباحث امتیاز احمد حفظہ اللہ

علاقے کا ٹھنڈا اور گرم ہونا اور خاندانی اثرات اس وجہ سے بلوغت کے سال آگے پیچھے ہو سکتے ہیں ، عام طور پہ جو احادیث پہ جو ذکر ہوا ہے وہ لڑکے کے لیے پندرہ سال ہے ، اور بلوغت کے علامت کو بھی دیکھ لیا جائے جب بالغ ہوگا تو روزہ فرض ہو جائے گا ، لڑکی کی بلوغت حیض کا آنا ہے اور لڑکے کی بلوغت احتلام کا ہونا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ