سوال (908)

کیا روزے کے لیے بلوغت ہی شرط ہے یا عمر کی بھی کوئی قید ہے؟

جواب

روزے کے لیے خاص عمر ثابت نہیں، جو بھی بچہ بالغ ہو جائے، اس پر فرض ہے۔
ہاں البتہ بلوغت کی علامات میں سے ایک عمر بھی ہے۔
بلوغت کی تین علامات ہیں:
1 : احتلام ہونا
2 : زیر ناف بال آنا
3 : پندرہ سال کی عمر کو پہنچنا
ان میں سے کوئی بھی ایک علامت آ جائے تو بچہ بالغ تصور ہوگا۔
گویا اگر کسی بچے میں بلوغت کی پہلی دو علامتیں ظاہر نہیں ہوتیں، تو پھر وہ پندرہ سال کی عمر میں روزے وغیرہ عبادات کا مکلف ہو گا. واللہ اعلم.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ