سوال 7791

شیخ محترم بنک میں جاب کرنا جائز نہیں لیکن بنک کا استعمال کرنا بھی ہر بندے کی ضرورت بن چکی ہے اور کوئی بنک سٹاف کے بغیر نہیں چل سکتی۔ عوام الناس کی آسانی کے لیے کسی نہ کسی کو کام تو کرنا پڑے گا۔ ان دو مختلف پہلو پر کتاب و سنت کی روشنی میں راہنمائی فرمادیں جزاک اللہ

جواب

مارکیٹ میں جائیں تو جھوٹ، ملاوٹ، دھوکا دہی، مجبوری بن چکی ہے، خالص دودھ پورے شہر میں ملنا مشکل ہے، تو کیا سود کی طرح ان میں بھی تعاون شروع کرکے اپنی بچی کچی باقی اخلاقیات بھی تباہ کرلیں؟ اللہ اور اسکے کے ساتھ جنگ شروع کرلیں؟
ان میں تعاون کرنے کی بجائے اسکو شیطانی نظام کو توڑنے کی کوششیں کریں کیونکہ ہر شیطانی کام کو توڑنا کی کوشش کرنا ضروری اور فرض ہے، اللہ رب العالمین فرماتے ہیں

تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡبِرِّ وَالتَّقۡوٰى‌ وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ‌ وَاتَّقُوا اللّٰهَ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ

نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے۔
(سورۃ المائدہ آیت نمبر : 2)

فَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِالطَّاغُوۡتِ وَيُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ فَقَدِ اسۡتَمۡسَكَ بِالۡعُرۡوَةِ الۡوُثۡقٰى لَا انْفِصَامَ لَهَا‌‌ ؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ

پھر جو کوئی باطل معبود کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے تو یقینا اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا، جسے کسی صورت ٹوٹنا نہیں اور اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے
(سورۃ البقرۃ آیت نمبر : 256)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ