سوال 7793

السلام علیکم!
حالت قیام اور رکوع میں نظر کس جگہ ہونی چاہیے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
1 تشہد کے علاؤہ پوری نماز میں نظر سجدہ والی جگہ پر ہو۔ جیسا کہ امام ابن سیرین رحمہ اللہ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کا عمل ذکر کیا ہے۔

كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ أَنْ يَنْظُرَ، الرَّجُلُ فِي صَلَاتِهِ إِلَى مَوْضِعِ سُجُودِهِ»

(تعظيم قدر الصلاة #145, سندہ حسن)

2 تشہد کی حالت میں نظر انگلی کی طرف رکھیں گے۔ [مسند احمد: 1791, سندہ حسن]

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ