سوال 7790
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز مشائخ کرام!
ایک خاتون پر جاود ہے اسے دم کرے ہوئے جن حاضر ہو جاتے ہیں۔
ایک عامل نے یہ کہا ہے کہ اس سحر زدہ خاتون کی گدی کے تین بال چاہییں وہ اس پر گرہ لگائے گا اور دم کرے گا۔
یہ بال لینا شرعاً کیسا ہے ؟
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جو بھی عامل دم کے نام کپڑا مانگے ، مریض و ماں کا نام پوچھے یا مریض کے استعمال یا تعلق کی کوئی چیز منگوائے تو وہ لا محالہ غلط عملیات کرنے والا ہے۔
گدی کے بال مانگ کر گرہ لگانا بھی اسی قسم میں سے ہے اور اسکی ممانعت تو سورۃ فلق کی آیت سے واضح ہے ” و من شر النفٰثٰت فی العقد”
لہذا اس عامل کا بال لینا شرعاً جائز نہیں۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: دم میں قرآن مجید پڑھا جاتا ہے نا تو قرآن کریم کے پڑھنے پر شیاطین تو بھاگتے ہیں پھر حاضر کیسے ہوتے ہیں؟
جواب: یہ پڑھنے والی کی نیت پر منحصر ہے۔ حدیث کے مطابق آیت الکرسی رھنے سے شیطان بھاگ جاتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ جنات قابو کرنے کے لئے چلہ کشی کرنے والے حصار لگ کر آیت الکرسی پڑھتے ہیں تو جنات بھاگنے کی بجائے وہاں اس کے پاس ا جاتے ہیں ۔ وجہ یہ ہے کہ جنات کو قابو کرنے کی نیت سے بیٹھنے والے کو جنات قابو کرتے ہیں۔ اسی لئے انہیں موکل کہتے ہیں۔ روز قیامت جب اللہ تعالیٰ جنات سے بازپرس کرے گا تو ان سے پہلے مدعی سست گواہ چست کے مصداق یہی چلے باز جواب دینے لگیں گے۔
فضیلۃ العالم احسان الحق حفظہ اللہ




