سوال 7768

السلام علیکم!
کیا عورت اپنے شوہر کے مال میں سے والدین پر خرچ کر سکتی ہے؟ اگرچہ وہ خود بھی کما کر گھر کی ضروریات پوری کرتی ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
عورت اپنے ذاتی مال میں سے اپنے والدین کو دے سکتی ہے اور ان پر خرچ بھی کر سکتی ہے۔ البتہ بہتر ہے کہ یہ معاملہ شوہر کے علم میں ہو اور شوہر کو بھی اسے روکنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ شوہروں کو چاہیے کہ عورتوں پر بے جا سختیاں نہ کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ