سوال 7767

مانع حمل کی ادویات کی خرید و فروخت جائز ہے یا ناجائز؟
اگر جائز ہے تو کیا کچھ شرائط بھی ہیں؟

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
دیکھیے، بعض اوقات ایسی صورت حال پیش آ جاتی ہے جس میں حمل کے درمیان وقفہ کرنا یا مانع حمل طریقے اختیار کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں عزل پر قیاس کرتے ہوئے اور عزل سے متعلق روایات کو سامنے رکھتے ہوئے حمل سے بچاؤ کے موانع اختیار کیے جا سکتے ہیں۔
البتہ خرید و فروخت کے اعتبار سے یا عملی طور پر عملِ جراحی کے ذریعے حمل روکنے کے معاملے میں جواز کا دائرہ بہرحال محدود ہے، لیکن اصولی طور پر جواز موجود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ