سوال 7763

کیا کسی بچے کا نام اسلامی رکھا ہو تو کیا اس کو بدل کر کوئی دوسرا اسلامی نام رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

نام تبديل کرنا، ایک سے زیادہ نام رکھنا، یہ ایک مباح امر ہے، اس میں کوئی حرج نہیں!

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے نام ہیں، اللہ رب العالمین کے کتنے نام ہیں.

ایک عام انسان کو اللہ یا اس کے رسول سے کوئی نسبت نہیں ہو سکتی، لیکن اس سے سمجھا جا سکتا ہے کہ زیادہ نام ہونا کوئی بری بات نہیں.

نام میں قابل مذمت اور قابل اصلاح رویہ یہ ہے کہ نام کا معانی غلط ہوں. یا بدل بدل کر نام رکھنے سے مراد دھوکہ دہی اور تلبیس ہو.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ