سوال 7766

اس قول کی استنادی حیثیت کیا ہے اور کیا نبی کریم ﷺ انگوٹھی بائیں ہاتھ میں پہنتے تھے
انگوٹھی بائیں ہاتھ میں پہننا بہتر ہے کیونکہ:

١) یہ اکثر سلف سے مروی ہے۔
٢) اس میں روافض کی مخالفت ہے۔
٣) اتارنا اور پہننا فعل ہے جو دائیں ہاتھ سے انجام پائے گا۔
(كتاب الأدب لأبي يعلى : ٨١)

جواب

ایک عمل جب سنت صحیحہ سے ثابت ہو اور دائیں ہاتھ کی احادیث زیادہ صحیح اور اکثر ہوں تو اسی پر عمل اولی ہے
حدیث انس بن مالک رضی الله عنہ میں محفوظ یمین ہی ہے ابن عباس رضی الله عنہ سمیت صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین سے دائیں ہاتھ میں پہننا ثابت ہے۔
رہا بعض صحابہ کرام سے بائیں ہاتھ میں پہننا تو یہ بیان جواز کے لئے ہے۔
اس مسئلہ میں تفصیل ہے
اور اسے روافض کا عمل قرار دے کر بائیں کو مقدم رکھنے کی ترغیب دینا مرجوح ہے۔
یہ تاویل و فھم ناقص ہے۔
جو دائیں میں پہنتے ہیں وہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے عمل کی پیروی کرتے ہیں بس لوگوں کو دونوں پہلو بتانے چاہیے ہیں۔
اتارنے اور پہننے والی بات نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو بھی معلوم تھی اور جو صحابہ سلف صالحین پہنتے تھے انہیں بھی معلوم تھی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ