دمہ ہمہ قسم، کھانسی نزلہ و زکام کا حتمی علاج
دمہ لفظ دم سے نکلا ہے دم سے مراد سانس ہے جس کا سانس تنگی سے آتا ہوں سانس پھولتا ہو جلدی جلدی سانس لینا پڑتا ہو دمہ کہلاتا ہے۔ عموماً یہ کیفیت ہوائی نالیوں یا اعضائی غیر طبعی حرکات اور صورت سے پیدا ہوتی ہے۔ اس میں کبھی آکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی بھی ہوتی ہے۔
اقسام
اطباء جدید و قدیم نے دمہ کو تین اقسام میں شمار کیا ہے۔
1نزلی دمہ
2قلبی دمہ
3گلوی دمہ
نزلی دمہ
اس قسم میں نزلی بلغمی اور استرخاٸی اقسام بھی شریک ہے۔ مریض کے اعضاء صدر پر رطوبات کی کثرت ہو جاتی ہے۔ اعضاء ڈھیلے ہو جاتے ہیں بلغم کا اخراج مشکل ہو جاتا ہے کوشش کے بعد بھی بلغم خارج نہیں ہوتی اور یوں الٹی تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ قارورہ سفید اور غیر منہضم ہوتا ہے۔ کبھی رطوبات کا دباؤ پھیپھڑوں کی طرف بڑھ کر دورے کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور انتڑیوں کی طرف کم ہوکر قبض ہو جاتی ہے۔
قلبی دمہ
اس قسم میں تشنجی ریحی اور معدی دمہ شامل ہے۔ اکثر پیٹ میں ریاح قبض کی زیادتی چہرے کی خشکی اور قارورہ کی کمی نبض تیز گھبراہٹ اور حرارت کا بڑھ جانا وغیرہ وغیرہ ہے۔
گلوی دمہ
اس دمہ میں غشاء مخاطی جگر اور گردوں کے افعال میں خرابی ہوتی ہے بلغم پتلی و غلیظ رنگ زردی مائل اکثر چہرے اور قارورہ میں زردی جی متلانا کبھی مروڑ کی کیفیت بعض اوقات پیشاب میں جلن سینے میں جلن رنگت زردی مائل اورضعف قلب کی شکایت ہوتی ہے۔

اس دمہ کے علاج کے لیے ایک عرق بہت زیادہ مؤثر ہیں۔جن کے اجزا درج ذیل ہیں۔
عرق دمہ کے اجزا
گل بنفشہ۔۔۔۔۔۔۔3تولہ
گل نیلوفر۔۔۔۔۔۔3تولہ
ملٹھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3تولہ
خشخاش۔۔۔۔۔۔۔3تولہ
عناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔10عدد
تخم خبازی۔۔۔۔۔۔۔2تولہ
گاؤزبان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2تولہ
تخم ریحان۔۔۔۔۔۔۔۔1تولہ
لسوڑیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔1تولہ
بہیدانہ۔۔۔۔۔۔۔۔1تولہ
ترکیب و ترتیب
تمام دواؤں کو تین سے چار کلو پانی میں رات کو بھگو کر رکھیں صبح اس کا تین کلو عرق کشید کریں کشید شدہ عرق میں
عناب۔۔۔۔۔۔۔5عدد
لسوڑیاں۔۔۔۔۔۔20عدد
منقیٰ تخم نکالا ہوا۔۔۔۔3تولہ
بہیدانہ۔۔۔۔۔۔۔1تولہ
انجیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔10عدد
پوست خشخاش۔۔۔۔۔۔۔1تولہ
بیخ سونف۔۔۔۔۔۔۔1تولہ
گل خطمی۔۔۔۔۔۔۔1تولہ
اجوائن خراسانی۔۔۔۔۔۔1تولہ
اصل السوس۔۔۔۔۔۔۔۔1تولہ
کشید شدہ عرق میں ڈال کر 5 /6 ہلکی آنچ پر جوش دیں اس کے بعد چھان کر پھر چولہے پر چڑھا دیں اور آگ نرم جلائیں جب پانی تقریباً ڈیڑھ کلو رہ جائے تو اتنی ہی چینی ڈال کر گاڑھا قوام کریں ٹھنڈا ہونے پر استعمال کریں
ترکیب استعمال
کھانے کے بعد دو دو چمچ صبح شام
فوائد
کھانسی چاہے کسی قسم کی ہو چند خوراکوں میں ان شاءاللہ ٹھیک ہو جاتی ہے۔ پرانی کھانسی کالی کھانسی چند دن کے استعمال سے ختم ہو جاتی ہے۔
30سال پرانا دمہ ایک ماہ کے استعمال سے ان شاءاللہ خاتمہ ہو جاتا ہے۔ سینہ کی درد کو دورکرتا اور بلغم کو چھانٹتا ہے۔ سینہ کو مواد سے پاک کرتا ہے اعضائے صدر کے امراض مثلا کھانسی دمہ وغیرہ کے لیے بہت مفید ہے۔