سوال (2301)

بیوہ خاتون ہیں، والدین نہیں ہیں، دو بھائی ہیں، ایک نشائی ہے اور دوسرے کے ساتھ ایک مدت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کیا اس کا تقریباً دس سالہ بیٹا نکاح کے موقع پر ولی بن سکتا ہے؟

جواب

دس سال کا بیٹا تو ولی نہیں بن سکتا ہے، اس کے علاؤہ خاندان میں کوئی چاچا، تایا، ماموں، خاندان کا بڑا، برادری کا سرپنج اور یونین کونسل کا چئیرمین اس کا والی بن سکتا ہے، ان شاءاللہ، اس لیے کہ ان میں کچھ اقرباء میں آتے ہیں، کچھ لوگ سلطان کے حکم میں آتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ