سوال (773)

دعا قبول نہ ہونے کےاسباب بيان كريں؟

جواب

یوں تو دعا قبول نہ ہونے کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں ، لیکن ذیل میں فقط چند کو بیان کیا جاتا ہے۔
(1) : حرام مال کھانا۔
(2) : امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک دینا۔
(3): گناہوں کا ارتکاب۔
(4): دعا کی قبولیت میں جلد بازی کرنا۔
(5): معصیت یا قطعِ رحم کی دعا کرنا۔

فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ