سوال 7461
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر 9’10 سال کا بچہ جماعت کروائے تو کیا گھر کی خواتین اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتی ہیں اس بچے کو ناظرہ اور سورۃ البقرہ اور دیگر سورتیں بھی یاد ہیں زبانی؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔۔۔
جی ہاں بچہ اگر سمجھدار ہے اور قرآن بھی اسے کچھ یاد ہے تو وہ امامت کرا سکتا ہے۔
صحیح بخاری حدیثِ عمرو بن سلمہ اسکی دلیل ہے۔ وہ تو سات سال کے تھے۔
عورتیں بھی اسکے پیچھے نماز پڑھیں گی۔
عمرو بن سلمہ رضی اللہ عنہ کی حدیث اس کی بھی دلیل ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

