سوال 7463

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مکہ اور مدینہ کے امام کے پیچھے جو نماز نہیں پڑھتے ان کے متعلق بتائیں؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جو لوگ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ائمہ کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے، وہ مشکل سے چند ایک لوگ ہیں اور وہ بدترین گمراہ ہیں۔ ان کے اپنے عقائد و نظریات شرک و بدعت کا پلندہ ہیں۔
وہ شترِ بے مہار ہو کر گستاخی کے فتوے لگاتے ہیں اور نماز کے وقت حرم میں موجود ہونے کے باوجود واش روموں میں گھس جاتے ہیں اور وہاں پناہ ڈھونڈتے ہیں۔ یہ بھی عجیب بات ہے کہ حرم میں جا کر بھی ان کو امام کے پیچھے نماز نصیب نہیں ہوتی۔
یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے لیے عذاب بھی ہو سکتا ہے کہ حرم میں موجود ہو کر بھی جماعت اور امام کے پیچھے نماز کی سعادت سے محروم رہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے، اور ہم ان کے بارے میں اس سے زیادہ کیا کہہ سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ