سوال

فارسیج (Forsage ) کیا ہے اور کیا اس میں کام کرنا جائز ہے؟ آج کل بہت سے لوگ اس کو جوائن کر رہے ہیں۔

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

یہ بنیادی طور پر نیٹ ورک مارکیٹنگ جسے ملٹی لیول مارکیٹنگ بھی کہا جاتا ہے، کی ہی ایک صورت ہے، جو کہ جائز نہیں۔ اس طرح کے کاموں میں جوے، سود، مالی استحصال ، دھوکہ دہی وغیرہ کئی ایک قباحتیں موجود ہوتی ہیں۔
( تفصیل کے لیے ہماری ویب سائٹ پر درج ذیل فتاوی ملاحظہ فرمائیں: 322،326، 328، 332، 333)

اس کے علاوہ فنڈک (fyndiq)، میٹافورس (Meta Force)، کوپ (COOP) بی لو (B Love)وغیرہ اور بھی کئی ایک ایپس ہیں، جن کا یہی حکم ہے۔ یہ ذہن میں رہے کہ ایسی کمپنیاں اپنے طریقہ کار میں مختلف قسم کی تبدیلیاں کرتی رہتی ہیں، لیکن کوئی بھی جوے، سود اور دھوکہ دہی جیسی قباحتوں سے خالی نہیں ہوتی۔ لہذا اس قسم کی کسی کمپنی کے ساتھ کام کرنا، یا اس کی ویب یا ایپ پر رجسٹریشن کرنا جائز نہیں۔

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

حفظہ اللہ فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ مفتی عبد الولی حقانی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ محمد إدریس اثری حفظہ اللہ