سوال 7367

السلام علیکم ورحمۃ اللہ شیخ محترم کیا یہ حدیث درست ہے کہ فوت شدہ بچے کا اگر عقیقہ نہ کیا گیا ہو تو وہ اپنے ماں باپ کی شفاعت نہیں کروائے گا؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت نہیں کہ وہ شفاعت ہی نہیں کرسکے گا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ

حدیث

كُلُّ غُلَامٍ مُرْتَهَنٌ بِعَقِيقَتِهِ

کے ضمن میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرماتے ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اگر بچہ بچپن میں فوت ہو جائے اور والدین نے بلا عذر اس کا عقیقہ نہ کیا ہو
تو وہ اپنے والدین کی سفارش نہیں کرے گا، محدثین نے یہ قول اس حدیث کی شرح میں نقل کیا ہے۔

فضیلۃ العالم محمد علی حفظہ اللہ