سوال 7502
السلام علیکم شیخ محترم کیا غسل جنابت میں وضو کیا جاتا ہے تو وضو میں سر کا مسح کیا جائے گا یا نہیں وضاحت فرما دیں۔ جزاک اللہ
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
غسل جنابت کی ابتداء ہی استنجاء اور وضو سے ہے۔
البتہ مسح جی جگہ چلو بھر کے سر میں ڈالیں گے جس سے بالوں جڑیں اور سر کی جلد گیلی ہو جائے۔
بعض مسح کے ہی قائل ہیں جبکہ ہمارا رجحان اور دلیل تین چلو پانی سے سر گیلا کرنے کی ہے۔
اما انا فافیض علی راسی ثلاث اکف
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ




