سوال (255)

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : «جو شخص ہر مسئلہ کے جواب کے لیے نظر آئے، سمجھ لو کہ وہ مجنون ہے» [جامع بيان العلم وفضله ٢٢٠٨. صحيح]
سوال یہ ہے کے اس اثر کا مفہوم کیا ہے؟

جواب:

غالباً اس بات کی طرف اشارہ کہ زیادہ سوال کرنا مستحسن عمل نہیں ہے ، اس طرح غیر ضروری سوالات بالکل نہیں ہونے چاہیں ، جب ایسے سوال ہی نہیں کرنے ہیں تو جواب کا منتظر رہنا کہ کوئی جواب دے ، شاید اس بات کی طرف اشارہ ہے پھر آپ اس کو جنون یا احمق سے تعبیر کریں کیونکہ ہر سوال کا جواب تو نہیں ہوتا ہے ۔
جب امام مالک رحمہ اللہ سے کسی نے اللہ تعالیٰ کے عرش پر مستوی ہونے کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا تو امام مالک رحمہ اللہ نے جوب دیا ہے کہ

“والسؤال عنه بدعة”

«اس کے بارے میں سوال کرنا بدعت ہے»
اس طرح کے سوالات کرنا بھی بدعت ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ