سوال (3506)

کیا ہوٹل سے احرام باندھا جا سکتا ہے؟

جواب

عمرے کا احرام آفاقی میقات سے باندھے گا اور مکی ادنی الحل سے (قریبی حدودِ حرم سے نکل کر) جبکہ حج کا احرام اپنی جائے اِقامت سے باندھا جائے گا۔
رہا بعض معاصر اہلِ ظاہر علماء کا عمرے کے احرام کو ہوٹل سے باندھنے کی اجازت دینا تو یہ اجماع امت کے خلاف ہے، کئی ایک اہلِ علم نے اس پر اجماع نقل کیا ہے کہ عمرے کا احرام مکہ یا حرم کے اندر سے نہیں باندھا جائے گا۔ لہذا اس موقف کو امام بخاری رحمہ اللہ یا کسی متقدم امام کی طرف منسوب کرنا درست نہیں۔

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ

سوال: ایک شخص مدینہ کی ہوٹل سے احرام باندھتا ہے، بیچ میں میقات ذو الحلیفہ نہیں جاتا ہے، ڈائریکٹ عمرہ کرنے کے لیے جاتا ہے، کیا عمرہ ہو جائے گا؟

جواب: عمومی احرام کے لیے میقات جانا پڑتا ہے، احرام بھی ایک شرعی مسئلہ ہے، اس کے لیے جگہ مقرر کردی گئی ہے، لہذا ان کے لیے یہاں سے احرام باندھ کر عمرہ کرنا درست نہیں، شرعی میقات پہ جائیں، ذو الحلیفہ جائیں، وہیں سے احرام باندھ کر عمرہ کرلیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ