سوال 7621
السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته.
احسن اللّٰه الیکم.
صحیح بخاری کی آخری کتاب کتاب التوحید ہی الرد علی الجھمیۃ ہے یا یہ الگ سے کوئی تالیف ہے امام بخاری کی؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الرد علي الجهمية کے حوالے سے مختلف ائمہ کی کتب ہیں۔
امام احمد بن حنبل ، امام دارمی اور ابن مندہ وغیرہ۔
اسی طرح امام بخآری کی کتاب ” خلق افعال العباد والرد علی الجھمیۃ واصحاب التعطیل” الجامع الصحیح کے علاوہ الگ مستقل تصنیف ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




