اسرائیل کے ساتھ سب کُفار کھڑے ہیں لیکن ہمارے ساتھ کوئی نہیں”۔
فلسطینی صحافی کے اس جُملے نے دل پارہ پارہ کردیا!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “مسلمانوں کی ایک دوسرے سے محبت، ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی اور ایک دوسرے کی طرف التفات و تعاون کی مثال ایک جسم کی طرح ہے، جب اس کے ایک عضو کو تکلیف ہوتی ہے تو باقی سارا جسم بیداری اور بخار کے ذریعے سے (سب اعضاء کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر) اس کا ساتھ دیتا ہے۔”
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مومن دوسرے مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو قوت پہنچاتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کیا . . .“ [صحيح البخاري/كِتَاب الصَّلَاةِ: 481]
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ۱؎، نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اس کی مدد چھوڑتا ہے، اور جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہو اللہ اس کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہوتا ہے، جو اپنے کسی مسلمان کی پریشانی دور کرتا ہے اللہ اس کی وجہ سے اس سے قیامت کی پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی دور کرے گا، اور جو کسی مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالے گا اللہ قیامت کے دن اس کے عیب پر پردہ ڈالے گا۔‏‏‏‏“

خبر ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکہ کی بھرپور امداد جاری ہے۔ دوسرا aircraft carrier بھی روانہ ہو گیا ۔ ادھر اہل غزہ کا پانی بند کرنے پر خلیفہ مسلمین نے صرف رحم کی سفارش کی ہے۔ دُنیا بھر کو تیل گیس اور اجناس دینے کے بعد یہ اسلامی ممالک کے وھن کا عالم ہے۔

ضیاءاللہ برنی