سوال (1182)

اعتکاف کے لیے مسجد میں کس ٹائم پہنچنا ضروری ہے ؟

جواب

جب اعتکاف بیٹھنے کا ارادہ ہو، تب مسجد پہنچنا ضروری ہے!
اور اگر آپ کی مراد آخری عشرے کے اعتکاف سے ہے تو اس کے لیے بیس رمضان کا جب روزہ افطار ہو، تب آپ مسجد میں ہوں، کیونکہ غروب آفتاب کے ساتھ ہی آخری عشرہ شروع ہو جاتا ہے ۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ