سوال 7388
السلام علیکم و رحمۃ الله وبرکاته
شیخ محترم عورت کو بوائے سکول میں جس میں بالغ بچے بھی ہوں ٹیچنگ کرنا جائز ہے؟جبکہ وہ پردے کی پابند ہو۔
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں باپردہ طریقے سے بغیر کسی فتنے میں مبتلا ہوئے۔ تعلیم دی بھی جا سکتی ہے اور تعلیم لی بھی جا سکتی ہے۔ کوئی حرج نہیں ہے مرد عورت کو عورت مرد کو اس طریقے سے ٹیچر سٹوڈنٹس کو میل ہو یا فی میل ہو۔ دونوں طریقے سے تعلیم و تعلم کا سلسلہ رکھا جا سکتا ہے۔ تخلیہ نہ ہو، غیر ضروری بات نہ ہو۔ پردے کا اہتمام ہو، ٹھیک ہے۔ کوئی حرج والی بات ان شاء اللہ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ


