سوال 7389

السلام علیکم
کیا دو طرفہ کمیشن کیا جا سکتا ہے؟ جیسے کسی کو سروسز دینا کوئی چیز خرید کر دینا خریدنے والے کے لیے بھی خدمات سر انجام دینا اور بیچنے والے کے لیے بھی جیسے کار وغیرہ یا کوئی بھی چیز؟

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دو طرفہ کمیشن جائز ہے حرج کوئی نہیں ہے۔ اگرچہ بندہ اپنا انداز کسی کو بتانے کا پابند نہیں ہے لیکن اگر وہ کوئی پوچھ بیٹھے اتفاق سے دونوں پارٹیوں میں سے تو بات کو واضح کر دے کہ جی ہاں آپ کی چیزیں بکوائی ہے اس کا پیسہ لیا ہے آپ سے اور دوسرے کو دلوائی ہے تو ظاہر سی بات ہے اس سے بھی دو پیسے لیے ہیں۔ تو اس میں ان شاء اللہ کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ