سوال 7385
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
باپ سے پہلے اگر بیٹی فوت ہوجائے تو کیا باپ کی وراثت میں بیٹی کا حصہ ہوگا یا نہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جو اولاد باپ کی زندگی میں فوت ہو جائے اس کا وراثت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا۔
البتہ باپ چاہے تو فوت ہونے والی بیٹی کی اولاد کو خود سے کچھ دے سکتا ہے یا ان کے لیے وصیت کر سکتا ہے۔
فضیلۃ الباحث طارق رشید وہاڑی حفظہ اللہ


