سوال (1655)

جنت میں مردوں کو کتنی حوریں ملیں گی؟

جواب

اس بات کا اصل علم تو اللہ تعالیٰ کی ذات کو ہے ، لیکن درج ذیل حدیث سے کچھ اشارہ ملتا ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم نے جنتیوں کی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا:

“وَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ “زَوْجَتَانِ، يُرَى مُخُّ سُوقِهِمَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ مِنَ الحُسْنِ”
[صحیح البخاری : 3245]

«ان جنتیوں میں سے ہر ایک کے لئے دو دو بیویاں ہوں گی،وہ حسن کی وجہ سے ان کی پنڈلیوں کی مخ گوشت میں سے دیکھ رہے ہوں گے»
اور ابن ماجہ : 4337 اور ترمذی : 2562 وغیرہ کی روایات کچھ تعین کیا گیا ہے لیکن محققین نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے۔
ہاں البتہ شہداء کے بارے میں صحیح روایات سے ثابت ہے کہ ان کو 72 حوریں عطا کی جائیں گی۔ نبی کریم ﷺ نے شہداءجنتیوں کی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا:

“وَيُزَوَّجُ اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً مِنْ الْحُورِ الْعِينِ” [سنن الترمذی: 1663، قال الالبانی صحیح]

وہ 72 حور عین بیویوں سے شادی کریں گے۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ