سوال (2220)

یہ جو قراء حضرات تلاوت کرتے وقت نیلے پیلے ہوتے ہیں، کیا اس کی کوئی شرعی حیثیت ہے تو ساتھ اس کی دلیل بھی عنایت فرما دیں۔

جواب

الشیخ بھٹوی رحمہ اللہ کا تفصیلی جواب موجود ہے۔ جس میں انہوں نے اس کی نفی کی ہے، درست قرار نہیں دیا ہے۔

“طه ما انزلنا علیك القرآن لتشقی”

قرآن مشقت میں نہیں ڈالتا ہے۔
لہذا یہ تکلف اور مشقت نہیں کرنی چاہیے اور ہر آیت رک رک کر پڑھی جائے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ